یونان میں سمندری طوفان سے تباہی، 6 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

Last Updated On 12 July,2019 03:45 pm

روم: (دنیا نیوز) یونان میں سمندری طوفان سے تباہی پھیل گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ تیز ہواوں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ حکام نے علاقے میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔

یونان کے ساحلی علاقے ہالکی دکی میں آنے والے طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ تیز رفتار طوفانی ہواوں نے ساحل پر بنے گھروں کی چھتیں اڑا دی، ساحل پر کھڑی کشتیاں اور سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بھی الٹ گئیں۔

حکام نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دیں۔ بعض نشیبی علاقے زیرآب آنے کے سبب امدادی کارکنوں کو متاثرین تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔