فلسطینی نژاد عبد الماجد عبد الہادی امریکی عدالت کے چیف جج بن گئے

Last Updated On 12 July,2019 03:43 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) فلسطینی نژاد امریکی عبدالماجد عبدالہادی نے نیوجرسی کے پیٹرسن شہر کے چیف جج کا عہدہ سنبھالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وہ اس اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے والے پہلے فلسطینی نژاد امریکی ہیں۔ عبدالہادی کا تعلق رملہ کے دیر دبوان سے ہے جو رملہ کے مشرق میں مغربی کنارے کے علاقے میں واقع ہے۔

عبد الہادی کئی سالوں سے پبلک پراسیکوٹر اور پانج برس تک سٹی جج رہ چکے ہیں۔ اس کے بعد انھیں پیٹرسن کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ اپنے فیس بک پر پیٹرسن کے میئر آندرے سیوگ نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ عبدالہادی پہلے فلسطینی امریکی ہیں جن کا امریکہ میں چیف جج کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی کامیابی کے مترادف ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکا میں تمام لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔
 

Advertisement