بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ آسام میں‌ گر کر تباہ

Last Updated On 09 August,2019 10:26 am

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) آسام میں بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں موجود دونوں پائلٹ زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں تیج پور کے قریب فضائیہ کا سخوئی تھرٹی گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ تربیتی پرواز پر تھا گرتے ہی طیارے میں آگ لگ گئی اور مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں موجود دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان سے جنگ کے قابل نہیں، بھارتی فضائیہ نے ہاتھ اٹھا لیے

حکام نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے اکثر و بیشتر حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے بھارتی پائلٹ ان کو موت کے تابوت بھی قرار دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا پائلٹ ابھی نندن کون ہے؟