مقبوضہ وادی میں چوتھے روز بھی کرفیو، گلیاں اور بازار سنسان

Last Updated On 08 August,2019 05:19 pm

وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں چوتھے روز بھی کرفیو نافذ ہے، گلیاں اور بازار سنسان ہیں، کمیونی کیشن بلیک آؤٹ بھی جاری ہے۔

مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر کشمیری شہری شدید غصے میں سخت ترین کرفیو کے باوجود گزشتہ روز سڑکوں پر نکل آئے، سری نگر، پلواما، بارہمولہ اور دیگر علاقوں میں آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے خلاف شدید احتجاج ہوا، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 6 کشمیری شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے سری نگر میں آنسو گیس اور پیلٹ گن فائر کئے، بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد وادی میں 4 روز سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، ہر سڑک پر فوج اور خاردار تاریں لگا رکھی ہیں۔ حریت رہنما گھر اور جیلوں میں نظر بند ہیں۔
 

Advertisement