'کشمیر کی صورتحال پر پریشان، مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے'

Last Updated On 08 August,2019 12:22 pm

لندن: (دنیا نیوز) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ وہ کشمیر کی صورت حال پر پریشان ہیں اور چاہتی ہیں کہ سات دہائیوں سے جاری مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے۔

ملالہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اور میرے والدین کے بچپن اور دادا کی جوانی سے کشمیری تنازعہ میں رہ رہے ہیں، عالمی برادری کو کشمیر کی جانب توجہ کرنی چاہیے۔

ملالہ نے لکھا کہ 7 دہائیوں میں کشمیری بچے صرف تشدد کے درمیان پروان چڑھے ہیں، حالات خرا ب ہوں تو سب سے پہلے خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، امید کرتی ہوں عالمی برادری اس معاملے پر اپنی ذمے داری پوری کرے گی۔
 

Advertisement