'مقبوضہ کشمیر زندہ جہنم' عالمی میڈیا مودی سرکار پر برس پڑا

Last Updated On 11 August,2019 11:57 am

نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر کو زندہ جہنم قرار دے دیا۔ اخبار نے لکھا کہ کہ وادی میں شدید غصہ اور خوف ہے۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے بھی لکھا ہے کہ کشمیریوں کے لیےعید کے موقع پر بھی کوئی ریلیف نہیں ہے۔

کشمیر کی صورت حال پر عالمی میڈیا بھی چپ نہ رہا، بھارتی اخبارات کو بھی سچ لکھنا پڑ گیا، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر کو زندہ جہنم قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سری نگر کی سڑکوں اور گلیوں میں بھارتی پولیس نے جگہ جگہ چیک پوائنٹس بنا رکھے ہیں جہاں اہلکار بندوقیں پکڑے کھڑے ہیں۔

کشمیری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، کھڑکیوں سے باہر دیکھ رہے ہیں۔ امریکی میڈیا نے دکانوں اور بازاروں کی بندش کی وجہ سے لوگوں کے بھوکے ہونے پر بھی توجہ دلائی۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے بھی لکھا ہے کہ کشمیریوں کے لیےعید پر بھی کوئی ریلیف نہیں ہے، رابطوں کے تمام ذرائع بند ہیں۔

برطانوی اخباردی گارڈین نے خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ مودی نے طاقت کے زور پر کشمیرپر قبضے سے بھارتی جمہوریت کو خطرے میں ڈال دیا ہے، الجزیرہ نے خبر دی کہ بھارتی فوج نے سرینگر میں مظاہرین پر آنسو گیس کے شیلز برسا دیئے۔
 

Advertisement