نئی دلی: (دنیا نیوز) معروف بھارتی دانشور نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر امرتیا سین نے کشمیر کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کشمیر صرف کشمیریوں کا ہے، ان کا حق جائز اور قانونی ہے۔
85 سالہ نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر امرتیا سین نے این ڈی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا حل جمہوریت کے بغیر ممکن نہیں، مودی سرکار اپنی اکثریت کے بل بوتے پر انسانی حقوق پامال کر رہی ہے، آج مجھے اپنے بھارتی ہونے پر فخر نہیں رہا، مودی سرکار کشمیر میں برطانوی سامراجی ہتھکنڈے اپنا رہی ہے، جو آج کشمیر میں ہو رہا ہے، انگریز بھی 200 برس تک کرتے رہے۔