امریکا میں مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

Last Updated On 09 September,2019 11:32 am

میامی: (دنیا نیوز) امریکا میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج کیا گیا، مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ریاست فلوریڈا کے میامی ڈاؤن ٹاؤن میں ہونے والے احتجاج میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں کشمیریوں کی حمایت میں بینرز اورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مقررین نے اپنے خطاب میں بھارتی ظلم کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ وادی سے نکل جائے۔ اکنا کونسل آف سوشل جسٹس اور دیگر مقامی تنظیموں نے مظاہرے کا اہتمام کیا۔ احتجاج میں سیکڑوں افراد کی شرکت کی۔