سعودی عرب کا تونائی کے حصول کے لیے یورینیم کی افزودگی کا اعلان

Last Updated On 10 September,2019 04:14 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب توانائی کے حصول کے لیے یورینیم کو افزودہ کرنا چاہتا ہے تاکہ پیٹرولیم کے متبادل کے طور پر ایٹمی توانائی سے استفادہ کیا جا سکے۔

ابوظہبی میں ورلڈ انرجی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہا توانائی کے حصول کے لیے پیٹرولیم کے متبادل کے طور پر ایٹمی توانائی سے استفادہ کیا جائے گا۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر دو ایٹمی ریکٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت ریکٹرز کی تعمیر کے لیے 2020ء میں ٹینڈرز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ منصوبے میں روسی، چینی، فرانسیسی اور جنوبی کورین کمپنیاں دلچسپی رکھتی ہیں۔