سعودی شہزادہ فیصل بن فہد انتقال کرگئے

Last Updated On 10 September,2019 11:35 am

ریاض (روزنامہ دنیا) سعودی عرب کے شہزادے فیصل بن فہد انتقال کرگئے ۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادہ فیصل بن فہد بن مسہری بن جلوی السعود دار فانی سے کوچ کرگئے۔

ان کی نماز جنازہ ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل کے والد سعودی عرب القاسم ضلع کے سابق شہزادے تھے۔

شہزادہ فیصل بن فہد کے انتقال پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ودیگر نے اظہار تعزیت کیا۔

 

Advertisement