سعودی عرب میں 2 آئل ریفائنریز پر ڈرون حملوں سے آگ بھڑک اٹھی

Last Updated On 14 September,2019 01:10 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں دو آئل ریفائنریز پر ڈرون حملوں سے آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

سعودی تیل کمپنی آرمکو کی دمام میں سب سے بڑی آئل ریفارئنری اور اس کے ساتھ موجود تیل کے کنوﺅں میں زبردست آگ بڑھک اٹھی ہے۔ سعودی ٹی وی کے مطابق آگ آج صبح اچانک بھڑکی اور پوری  بقیق آئل فیلڈ  کو لپیٹ میں لے لیا جس کے ساتھ ریفائنری بھی موجود ہے۔

یہ ریفائنری 7 ہزار ملین بیرل تیل روزانہ صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 2006 میں بھی  بقیق آئل فیلڈ  کو خودکش حملوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے حکام نے ناکام بنا دیا تھا جبکہ حال ہی میں یمنی خوثیوں نے عرب اتحاد کے خلاف 300 حملوں کا اعلان کیا تھا۔
 

Advertisement