دمشق: اسرائیل کا شامی اور ایرانی اہداف پر حملہ، دو شہری جاں بحق

Last Updated On 20 November,2019 04:49 pm

دمشق: (دنیا نیوز) اسرائیل کے شام میں ایران اور شامی ہداف پر میزائل حملے کے باعث دو شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’الجزیرہ‘‘ کے مطابق اسرائیل کی طرف سے شام میں ایران اور شامی اہداف پر حملے کیے، صہیونی فورسز نے دمشق کے مضافات میں گھر کو نشانہ بنایا، حملے کے دوران دو شہری چل بسے جبکہ حملے کے دوران متعدد افراد زخمی ہوئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق متعدد زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے، انہیں تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

صہیونی حکام نے دعویٰ کیا کہ دمشق کی جانب فائر کئے گئے اکثر میزائل تباہ کر دیئے گئے۔

دوسری طرف روسی وزارت دفاع نے شام میں اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے سے متعلق ماسکو اپنے اتحادیوں سے رابطے میں ہے۔
 

Advertisement