شام میں بم دھماکا، 9 افراد ہلاک، 22 زخمی

Last Updated On 23 November,2019 05:05 pm

تل ابیض: (دنیا نیوز) جنگ زدہ ملک شام کے علاقے تل ابیض میں بم دھماکا ہوا، بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تل ابیض میں ہونے والے بم دھماکے میں بائیس زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق تل ابیض کا شہر ترک فورسز نے آپریشن کے بعد کرد ملیشیا سے لیا تھا، ترک فورسز کے آنے بعد سے شہر میں تیسرا دھماکا ہے۔

دوسری طرف ترک وزار ت دفاع نے حملے کی ذمہ داری کرد باغیوں پر عائد کردی۔
 

Advertisement