مقبوضہ کشمیر: خواتین بھارتی فوجیوں کی جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھنے لگیں

Last Updated On 05 December,2019 08:44 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں حوا کی بیٹیاں قابض بھارتی فوجیوں کی جنسی درندگی کی نذر ہونے لگیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جنسی ہوس، عصمت دری، چیختی چلاتی حوا کی بیٹیاں کو قابض بھارتی اپنی جنسی ہوس کا نشانے بنانے لگے، کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر لڑکیوں کو اٹھاتے اور جنسی حوس کا نشانہ بناتے ہیں۔

انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق کشمیری خواتین بھارتی فوجیوں کی ناپاک نظروں سے بچنے کے لیے بدصورت بن کر باہر نکلتی ہیں مگردندناتے بھیڑیے ضعیف خواتین کو بھی نہیں بخشتے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوجی عمررسیدہ ماؤں کو بھی جنسی ہوس کی بھینٹ چڑھا دیتے ہیں، نشے میں بدمست بھارتی فوجی کشمیری خواتین کی ناموس کو پاؤں تلے روند ڈالتے ہیں

ادھر دس سال کے کشمیری بچے بھی وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے لگے، کشمیری صحافی کے مطابق چار ہزار سے زائد بچے فورسز کی قید میں ہیں، بھارتی فوجی بچوں پر تشدد کرتے ہیں، باورچی خانہ صاف کرواتے، جانور وں کا چارہ بھی کٹواتے ہیں۔

قید سے چھوٹنے والے ننھے مصطفی کے سر پر ایسا زخم آیا کہ کئی ماہ ناک سے خون بہتا رہے، خود بھارتی وزارت داخلہ نے اعتراف کیا ہے کہ اب تک 5 ہزار 161 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ عالمی ادراوں کے تخمینے کے مطابق قید کشمیریوں کی تعداد 13 ہزار سے زائد ہے۔
 

Advertisement