مسقط کی جامع مسجد میں سلطنت آف عمان کے سلطان قابوس کی نماز جنازہ ادا

Last Updated On 11 January,2020 12:09 pm

مسقط: (دنیا نیوز) مسقط کی جامع مسجد میں سلطنت آف عمان کے سلطان قابوس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، ان کی جگہ حیتم بن طارق کو نیا سلطان مقرر کر دیا گیا ہے۔

سلطان قابوس جمعے کے روز انتقال کر گئے تھے، ان کی نماز جنازہ سلطان قابوس جامع مسجد میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعدا د شریک ہوئی۔ سلطان قابوس 1970 سے برسر اقتدار تھے، وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔ سلطان کا کوئی جانشین نہیں تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق حیتم بن طارق کو نیا سلطان مقرر کر دیا گیا ہے وہ جلد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔