سعودی عرب: عالمی وبا کے دوران ہونے والے حج کے قوائد و ضوابط جاری

Last Updated On 06 July,2020 09:10 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے عالمی وبا کے دوران ہونے والے حج کے قوائد و ضوابط جاری کر دیئے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے 28 ذیقعد سے 12 ذی الحج تک منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بغیر اجازت کوئی نہیں جا سکے گا، خانہ کعبہ اور حجر اسود کو چھونا منع ہو گا، مطاف جانے والوں کی قافلہ بندی ہوگی۔ حفاظتی ماسک اور دستانے پہننا لازمی ہوں گے۔

حاجیوں کو بند پیکٹوں میں کھانا پیش کیا جائے گا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا، عازمین ایک دوسرے کی چیزیں استعمال نہیں کر سکیں گے، نمازی ایک دوسرے سے دو میٹر کے فاصلے کی پابندی کریں گے۔