نئی دہلی: فائیو سٹار ہوٹل میں خاتون ٹورسٹ گائیڈ سے اجتماعی زیادتی

Published On 22 September,2020 03:51 pm

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی دارالحکومت کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں خاتون ٹورسٹ گائیڈ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کے انڈیا گیٹ پر واقع فائیو سٹار ہوٹل میں اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے واقعے میں 6 ملزمان کی نشاندہی کی جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

مرکزی ملزم کی شناخت منوج شرما کے نام سے ہوئی جو دہلی کا ہی رہائشی ہے۔
 

Advertisement