پولش صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Published On 24 October,2020 05:36 pm

وارسا: (ویب ڈیسک) یورپ میں کورونا وائرس کے کیسز میں جیسے جیسے تیزی آ رہی ہے، ویسے ہی یورپی یونین کے ممالک نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں تاہم وباء کے وار سے پولینڈ کے صدر محفوظ نہ رہ سکا اور ان کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

پولینڈ کےصدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اندرج ڈوڈا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے ، تاہم انکی حالت اب بہتر ہے۔

صدرڈوڈا طبی حکام سے مسلسل رابطےمیں تھے، انہوں نے گذشتہ روز وارسا میں قائم عارضی اسپتال کا دورہ بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ پولینڈ میں مجموعی طورپر کوروناکےدو لاکھ سےزائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔