نئی دہلی: (دنیا نیوز) تجربات کا ڈیٹا ظاہر کئے بغیر کورونا ویکسین لگانا بھارت کے گلے پڑ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں تیار کی گئی کورونا ویکسین کے عوام پر پیچیدہ ری ایکشن سامنے آئے، جس میں چہرے کی سوزش، دل کی دھڑکن میں تیزی، جلدپر سرخ نشان اور غنودگی جیسے مسائل شامل ہیں۔
بھارت حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی گائیڈلائنز کے تحت کمزور قوت مدافعت، خون کی بیماری، بخار یا الرجی کے شکار افراد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے سے قبل ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے۔