افغانستان میں طالبان کا کامیابی کے بعد ہلہ گلہ، ہیلی کاپٹر اڑانے کی بھی کوشش

Published On 17 August,2021 12:24 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں طالبان کی کامیابی کے بعد ان کے کارکنوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔ مختلف کھیل کھیلے اور ہنسی مذاق کیا، ہیلی کاپٹر اڑانے کی بھی کوشش کی۔

افغان شہروں میں طالبان کارکنوں کی موج مستیاں، ایک کارکن اپنا پرچم لگا کر نیوز اینکر بھی بن گیا، قندھار میں طالبان ایک جم میں ورزش کرتے دکھائی دیئے۔

کہیں طالبان نے ٹرمپولائن پر بھی جمپ لگائے، افغانستان پر قبضہ حاصل کرنے والے بچوں والی الیکٹرک گاڑیاں چلاتے نظر آئے، طالبان نے بچوں والے گھوڑوں پر بھی سواری کی۔ طالبان نے ائیرپورٹ پر ہیلی کاپٹر اڑانے کی بھی کوشش کی۔
 

Advertisement