شمالی کوریا کا ایک بار پھربیلسٹک میزائل کا تجربہ

Published On 18 March,2024 12:23 pm

پیانگ یانگ : (ویب ڈیسک ) شمالی کوریا نے ایک بار پھر تین بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا تجربہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کا یہ اقدام امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جنوبی کوریا کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے ، شمالی کوریا نے یہ میزائل مشرقی سمندر کی طرف داغے ہیں ، میزائلوں نے 50 کلومیٹر کی بلندی پر 350 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل سے کچھ دور گرے ۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے 2 ماہ سے زائد عرصے کے بعد اس نوعیت کا تجربہ کیا گیا ہے۔

پیوٹن کو انتخاب جیتنے پر شمالی کوریا کی مبارکباد

دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو صدارتی انتخاب جیتنے پر شمالی کوریا نے مبارک باد دی ہے۔