اسرائیل کو ایران کے میزائل اور ڈرونز کا دفاع کرنا انتہائی مہنگا پڑ گیا

Published On 15 April,2024 07:13 am

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل کو ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل اور ڈرونز کا دفاع کرنا سوچ سے بھی زیادہ مہنگا پڑ گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے درجنوں میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرانے کیلئے اسرائیل کو ایک ارب 35 کروڑ ڈالر یعنی 3 کھرب 74 ارب پاکستانی روپے سے زیادہ کے اخراجات برداشت کرنے پڑے۔

میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے والے ایک ایرو میزائل کی قیمت 35 لاکھ ڈالر اور میجک وانڈ میزائل کی قیمت 10 لاکھ ڈالر ہے جبکہ حملہ ناکام بنانے کیلئے استعمال ہونے والے طیاروں کا خرچہ بھی کل اخراجات میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ ایران نے گزشتہ رات 300 سے زیادہ میزائل اور ڈرونز سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جبکہ اسرائیل نے درجنوں ایرانی میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔