روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مسلسل دوسرے روز بھی سستا

Published On 29 April,2021 04:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی گراوٹ دیکھی گئی۔ امریکی کرنسی 26 پیسے سستی ہو گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 26 پیسے سستا ہو گیا اور نئی قیمت 153 روپے 88 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔

جاپان کی جانب سے 370 ملین ڈالر کے قرضوں کی ادائیگیوں میں ریلیف دینے اور اوور سیز پاکستانیوں کی طرف سے روشن ڈیجیٹل پروگرام کے تحت ملک بھر میں گزشتہ سات ماہ کے دوران ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم پاکستان بھیجنے کے باعث امریکی کرنسی گراوٹ کی طرف جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 62 پیسے کم ہو گئی تھی۔ جس کے بعد قیمت 154 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 88 پیسے ہو گئی ہے۔  

Advertisement