گندم انکوائری سے متعلق کاکڑ اور نقوی کو طلب نہیں کیا: سیکرٹری وفاقی کابینہ

گندم انکوائری سے متعلق کاکڑ اور نقوی کو طلب نہیں کیا: سیکرٹری وفاقی کابینہ

وفاقی سیکرٹری کابینہ کامران افضل خان نے کہا کہ نہ تو نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نہ ہی نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو طلب کیا، دونوں حضرات کو طلب کئے جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

کامران علی افضل نے کہا کہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کر رہا ہوں، میری انکوائری سے متعلق غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں۔