حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل سستا کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل سستا کر دیا

حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 66 پیسے ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 1 پیسے کمی کر دی گئی، ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 34 پیسے ہوگئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 2 اکتوبر کے لیے ہوگا۔