ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ مہنگی،7کی قیمتوں میں کمی ہوئی: ادارہ شماریات

ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ مہنگی،7کی قیمتوں میں کمی ہوئی: ادارہ شماریات

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 246 روپے 46 پیسے مہنگا ہوا۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت 1284.31 روپے سے بڑھ کر 1530.97 روپے ہوگئی۔

ایک ہفتے میں لہسن 9 روپے 24 پیسے، ٹماٹر 2 روپے 60 پیسے، آلو ایک روپے 9 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ دال مسور ایک روپے 21 پیسے، پیاز 76 پیسے، بیف 3 روپے ایک پیسے، دہی 67 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

حالیہ ہفتے چینی تین پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ چینی کی قیمت 98 روپے 54 پیسے سے بڑھ کر 98 روپے 57 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

حالیہ ہفتے چکن 46 روپے 63 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ چکن کی قیمت 231 روپے 69 پیسے فی کلو تک رہی۔ ایک ہفتے کے دوران کیلے 14 روپے 37 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔ دال مونگ 3 روپے 85 پیسے، دال چنا 21 پیسے دال ماش 32 پیسے سستی ہوئیں۔

حالیہ ہفتے میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 8 روپے 55 پیسے سستا ہوا۔ آٹے کے تھیلے کی قیمت 1144.70 روپے سے کم ہو کر 1136.15 روپے ہوگئی۔

ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں استحکام رہا۔ حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 61 پیسے کی کمی ہوئی۔