اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد نے کہا ہے کہ موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ تک عائد ہوئی تھی جو ازخود ختم ہوگئی۔
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا کہنا ہے کہ موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ تک عائد ہوئی تھی جو ازخود ختم ہوگئی، ایف بی آر کسی بھی وقت موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا نوٹیفکیشن کرنےکی ضرورت نہیں کیونکہ کاریں اور موبائل فونز درآمد نہیں ہو رہے۔
عاصم احمد کا کہنا تھا کہ موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ وزارت تجارت کرتی ہے، جیسے ہی وزارت تجارت کہے گی ہم نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے۔