پی آئی اے کی نجکاری سے قبل ریگولیٹر ادارہ بنانے کا فیصلہ

پی آئی اے کی نجکاری سے قبل ریگولیٹر ادارہ بنانے کا فیصلہ

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایوی ایشن کے شعبے کے لیے ریگولیٹر ادارہ بنانے کی تجویز وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے دی ہے۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق یہ ادارہ پیمرا، اوگرا اور نیپرا کی طرز پر بنایا جائے گا، ریگولیٹر پی آئی اے کی نجکاری سے پیدا ہونے والے خلاء کے بعد معاملات کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کا ریگولیٹر ایوی ایشن کے شعبے میں کارٹلز کے قیام کو روکے گا، کم منافع بخش روٹ پر پروازیں چلانے کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نجی شعبے میں چلنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو کم منافع بخش روٹس پر پروازیں چلانے کے لیے فریم ورک دیا جائے گا۔