سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار 800 روپے سستا ہوگیا

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار 800 روپے سستا ہوگیا

فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 9 ہزار 736 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 9 ہزار 259 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 51 ہزار 282 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 108 ڈالر کمی سے 3 ہزار 872 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

ملک میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 142 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 388 روپے ہوگئی۔