کراچی: (دنیا نیوز) کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ، گوشت، پھل اورسبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کر دی گئی۔
کمشنرکراچی سلیم راجپوت کے مطابق دودھ کی ہول سیل قیمت 188 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، دودھ کی ریٹیل قیمت 200 روپے ہو گی۔
فہرست کے مطابق بکرے کے گوشت کی قیمت 1540 ، گائے کے گوشت کی قیمت 635 اور بچھیا کے گوشت کی فی کلوگرام قیمت 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔
کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے کہا ہے کہ عوام سرکاری نرخ سے زائد قیمت ادا نہ کریں، سرکاری مقرر کردہ قیمتوں پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو گراں فروشی کی روک تھام کی سختی سے ہدایات دی گئی ہیں، سرکاری قیمت سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔