کراچی: (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالرکی بڑی کمی ہوئی جس کے بعد پاکستان کے پاس ڈالر کے مجموعی ذخائر 12 ارب 65 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
مرکزی بینک کے ڈالر ڈپازٹس 22 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس 3.70 کروڑ ڈالر گھٹ کر 5 ارب 16 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔