کراچی: (دنیانیوز) روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں11 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 285 روپے 37 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) November 24, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 285 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے 25 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔