سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا اختتام منفی زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 209 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث 100 انڈیکس 66 ہزار 796 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 67 ہزار 5 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 3 ارب 75 کروڑ 19 لاکھ 67 ہزار 574 روپے مالیت کے 7 کروڑ 97 لاکھ 59 ہزار 436 شیئرز کا لین دین ہوا۔