کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کا رجحان ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 140 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ 100 انڈیکس 66 ہزار 656 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 209 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 66 ہزار 796 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بھی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 04 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔