سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 830 پوائنٹس کمی کے ساتھ 79 ہزار 841 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 80 ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 77 کروڑ 15 لاکھ 54 ہزار 247 روپے مالیت کے 23 کروڑ 9 لاکھ 11 ہزار 148 شیئرز کا لین دین ہوا۔