اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا کی جانب سے بجلی کی تمام قسم کی کمپنیوں کو کیئے گئے جرمانوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
نیپرا دستاویزات کے مطابق 3 سالوں میں بجلی کمپنیوں کو 1 ارب 47 کروڑ 45 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو 48 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوا، 3 سالوں میں ٹرانسمیشن کمپنیوں کو 9 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا، 3 سال میں تقسیم کا رکمپنیوں کو سب سے زیادہ جرمانے کیے گئے۔
دستاویز کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کو تین سال میں 77 کروڑ 95 لاکھ روپے جرمانہ ہوا، نیپرا نے سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کو 12 کروڑ روپے جرمانہ کیا،مالی سال2023-24کو ڈسکوز کو 46 کروڑ 55 لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔
بجلی پیداواری کمپنیوں کو2022- 23میں سب سے زیادہ 46 کروڑ جرمانہ ہوا، اسی طرح تمام کمپنیوں کونیپراقواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پرجرمانے ہوئے جبکہ لوڈ شیڈنگ زیادہ کرنے پر بھی نیپرانے تقسیم کار کمپنیوں کو جرمانے کیے۔