روپے کی بے قدری جاری، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

روپے کی بے قدری جاری، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔