عوام کیلئے خوشخبری: حکومت کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

عوام کیلئے خوشخبری: حکومت کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ یکم جنوری 2026 سے گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ وزارت کی جانب سے جلد اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، واضح رہے کہ ہر چھ ماہ بعد گیس کی قیمتوں میں ردوبدل ہوتا ہے۔