مہنگائی کا میٹر آن، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ

مہنگائی کا میٹر آن، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 4.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیا مہنگی، 13 سستی، 26 کی قیمتیں مستحکم رہیں، چینی، ٹماٹر ، پیاز، لہسن،دال ماش، مونگ کی قیمتیں بڑھ گئیں، آٹا، انڈے، چکن، گڑ، آلو، دال مسور کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔