تجارت
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔
ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی کلو کمی کی گئی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 213 روپے 88 پیسے روپے مقرر کر دی گئی۔
اوگرا نے مارچ کیلئے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 664 روپے ہوگئی، فروری میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 667 روپے تھی۔