ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی، عوام پر 8 ارب 67 کروڑ کا بوجھ ڈال دیا

ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی، عوام پر 8 ارب 67 کروڑ کا بوجھ ڈال دیا

نیپرا کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت قیمتوں بارے فیصلہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 35 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی گئی۔

نیپرا نے اکتوبر تا دسمبر 2025ء بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی جس کا اطلاق مارچ سے مئی 2026ء کے تین ماہ کیلئے ہوگا۔

فی یونٹ قیمت میں اضافے سے بجلی صارفین پر 8 ارب 67 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔