پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے ابتدا میں 100 انڈیکس 620 پوائنٹس کمی سے 1لاکھ 53ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

بعد ازایں، دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ مثبت زون میں آگئی، اور 100 انڈیکس 478 پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ 54ہزار 899 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، تاہم کچھ دیر بعد دوبارہ کمی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس1 لاکھ 54 ہزار 216 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 58 ہزار 624 اور یومیہ کم ترین سطح 1لاکھ 55 ہزار652 رہی، ،تاہم 100 انڈیکس 318 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 55 ہزار 858 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا ہے۔