ڈیزل و پٹرول سستا ہونے کے بعد کرایوں میں کمی کی تیاریاں شروع

ڈیزل و پٹرول سستا ہونے کے بعد کرایوں میں کمی کی تیاریاں شروع

ڈیزل 135 روپے فی لٹر سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں خاطر خواہ کمی کا امکان ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس کل صبح 10:30 بجے طلب کر لیا گیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے پبلک و گڈز ٹرانسپورٹرز کو مذاکرات کے لیے بلا لیا گیا، کرایوں میں 12 سے 15 فیصد کمی کی تجویز زیر غور ہے۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر سٹیک ہولڈرز اجلاس میں شریک ہوں گے، کرایہ نامہ کم کرنے کے لیے مشاورت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔