سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، دو روز میں سونا 8100 روپے مہنگا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، دو روز میں سونا 8100 روپے مہنگا

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3500 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 1 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جو 144 روپے بڑھ کر 8 ہزار 404 روپے ہو گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 35 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 811 ڈالر تک جا پہنچا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران فی تولہ میں مجموعی طور پر 8100 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے مقامی صرافہ مارکیٹ میں خریداروں پر اضافی بوجھ پڑا ہے۔