مشرق وسطیٰ میں غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

مشرق وسطیٰ میں غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں۔

برینٹ کروڈ 3فیصد سے زائد اضافے سے 101.46 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے جب کہ ڈبلیوٹی آئی کروڈ 2.87 فیصد مہنگا ہو کر 92.24 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

ابوظبی عالمی بینچ مارک مربان کروڈ 4.88 فیصد بڑھ کر100.99 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں 3 ڈالر سے زائدکا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔