محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع

محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع

محکمہ کے مطابق یہ رقم گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس، روڈ ٹیکس، ہوٹل ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس سمیت مختلف مدات سے وصول کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق محکمہ نے ایکسائز کی مد میں 19 ارب 13 کروڑ روپے جبکہ دیگر ٹیکسز کی مد میں 6 ارب 30 کروڑ روپے وصول کیے۔

ڈی جی ایکسائز اسلام آباد نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیے متعدد جدید اور عوام دوست پالیسیاں متعارف کرائی گئیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو میں نمایاں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شہریوں کا محکمہ ایکسائز اسلام آباد پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے، اور محکمہ مستقبل میں بھی شفافیت، سہولت اور مؤثر خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔