بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

حکومت نے نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر سنائی ہے اور نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھرکے لیے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے جو مئی2026 کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے-الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا اور اضافےکا اطلاق رواں ماہ جولائی کے بلوں میں کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے مئی کی مذکورہ ایڈجسٹمنٹ میں 82 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا تاہم نیپرا نے 32 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔