تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔
100 انڈیکس 399 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 75 ہزار 328 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا، انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 75 ہزار 418 اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 74 ہزار 515 رہی۔
سٹاک ایکسچیبج میں 569 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 235 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 218 کمپنیوں میں کمی ہوئی۔
کراچی سٹاک ایکسچینج میں 32 ارب روپے مالیت کے 87 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی، سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کم ہوکر 277 روپے 41 پیسے پر بند ہوا۔