سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون سے ہوا، جس میں ہنڈرڈ انڈیکس 223 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 64 ہزار 6 سو پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1269 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 736 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 19 ارب 22 کروڑ 40 لاکھ 96 ہزار 134 روپے مالیت کے 18 کروڑ 35 لاکھ 54 ہزار 637 شیئرز کا لین دین ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام میں ہنڈرڈ انڈیکس 1428 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 467 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔