پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 1549 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 1549 پوائنٹس کی کمی

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1549 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 62 ہزار 374 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی یومیہ بلند ترین سطح ایک لاکھ 63 ہزار 966 جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 62 ہزار 292 پوائنٹس رہی۔

سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 18 ارب روپے مالیت کے 39 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔